انٹرنشپ کرانے کا مقصد پولیسنگ سسٹم کو سمجھنا ہے، ڈی پی او لودھراں

لودھراں(بیورورپورٹ)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویڑن کے مطابق انٹرنشپ کے دوسرے بیج کے مکمل ہونے پر ڈی پی او آفس لودھراں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسام بن اقبال، ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد ناصر ، ڈی ایس پی دنیاپور میاں عبدالرو¿ف، ڈسٹرکٹ انٹرن شب آفیسر امجد مسعود، خضر اقبال ریڈر ٹو ڈی پی او اور خان بہادر پی آر او ٹو ڈی پی او کی شرکت۔

ڈی پی او لودھراں نے تمام امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنشپ کرانے کا مقصد پولیسنگ سسٹم کو سمجھنا اور اس سے فائدہ اٹھانا اور آگاہی حاصل کرنا ہے ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد ناصر اور ڈی ایس پی دنیاپور میاں عبدالرو¿ف نے دوسرے بیج کو مکمل کرنے والے فرینڈز آف پولیس میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیں، ایس پی انوسٹی گیشن رانا محمد ناصر نے کہا کہ انٹرنشپ کرنے والے تمام انٹرنیز کو پولیس کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات، خدمات، قانونی معاملات، جدید ایپس و ٹیکنالوجی کا طریقہ کار سمجھایا گیا ہے جس کو نوجوان نسل اپنی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کرسکے۔

ڈی ایس پی دنیاپور میاں عبدالرو¿ف نے بتایا کہ یوتھ انٹرنشپ کرنے والے تمام طلباءطالبات کو پولیس کے مختلف امور,دفاتر، خدمت مرکز، تحفظ مرکز، میثاق مرکز، پولیس لائنز اور تھانہ جات ریسکیو 1122, ٹریفک پولیس کے ساتھ روڈ ایکٹیویٹی ، لائسنس برانچ کا وزٹ کرایا گیا اور بریفنگ بھی دی گئی جس سے نہ صرف پولیس کا مثبت امیج قائم ہوگا بلکہ پولیس عوام دوست جیسی مضبوط فضاءبھی قائم ہوگی.مزید کہا کہ یہی وہ نوجوان نسل ہے جو پاکستان کا روشن مستقبل ہیں. ڈسٹرکٹ انٹرن شپ آفیسر امجد مسعود بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ یوتھ انٹرشپ کا مقصد یوتھ کو پولیسنگ سسٹم، جدید ٹیکنالوجی، پولیس کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات اور قانونی معاملات سمجھانا ہیں تاکہ نوجوان نسل فائدہ اٹھا سکے۔