اسلام آباد (بیورورپورٹ)سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن نے الیکشن مہم کیلئے ملک بھر میں جلسوں کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان جے یو آئی (ف) حافظ غضنفر نے کہا فضل الرحمن انتخابی مہم کا آغاز پنجاب سے کریں گے، جی پی او چوک مری میں تاریخ ساز آئین شریعت و تحفظ بیت المقدس کانفرنس سے خطاب ہوگا،فضل الرحمن اسلام آباد سے مری تک عظیم الشان ریلی کے ساتھ جائیں گے۔
فضل الرحمن نے انتخابی مہم کا آغاز پنجاب سے کرنے کافیصلہ کرلیا
















