لاہور( اپنے رپورٹر سے)صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا نے کہاہے ٹروتھ ری کنسیلیشن کمیشن بننا چاہیے جس میں ہر کسی کا کردار سامنے آنا چاہیے ، آنےوالی پارلیمنٹ فیصلہ کرے سزا دینی ہے یا نہیں ، سیاستدانوں ہی نہیں عدلیہ سمیت تمام اداروں کے لوگوں کا کردار قوم کے سامنے آنا چاہیے ،اقدام انتقام نہیں،قبلہ درست ہوگا،قوم کی سمت درست کرنے کےلئے پارلیمنٹ کو ساتھ لےکر اقدامات کریں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا ن لیگ کوکوئی سہولت نہیں دی جارہی ،ہماقیادت ، رہنماﺅں ،کارکنوں کو جیلوں میں ٹھونسا گیا ،کیا ہر مرتبہ ہمارے لئے یہی حالات ہونے چاہئیں ،کیا ہر بار لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملنی چاہیے ،اب ایسا نہیں تو کیا سہولت کاری ہے،جیسے ہی پارلیمانی بورڈز میںامیدواروں کے حلقوں کے فیصلے ہو جاتے ہیں تو دسمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں نواز شریف جلسوں کا آغاز کریں گے ۔
صدر ن لیگ پنجاب نے کہا مہنگائی ، دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ سے بڑاکوئی چیلنج نہیں،فتنے کی ناکامی ملک کو بہت مہنگی پڑی،ماضی میں ن لیگ نے نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان کو متعدد بحرانوں سے نکالا،انتخابات میں کامیاب ہو کر وفاق ،پنجاب میں حکومت بنائیں گے ،امید کو یقین میں بدلیں گے۔
رانا ثنا نے کہاعام آدمی کیلئے جینا مشکل نہیں ناکام ہو چکا ،ایک، ایک ڈالر کےلئے آئی ایم ایف کی منت کر رہے ہیں، ملک اور عوام کو پھر بحرانوں سے نکالیں گے،اس موقع پر پنجاب کے مختلف حلقوں سے ناراض رہنماﺅں سردار منصب ڈوگر ، احمد رضا مانیکا ، آصف بھاہ، پیر نظام الدین سیالوی ، فاروق مانیکا ، میاں ماجد نواز اور سعید خان نے دوبارہ ن لیگ میں شمولیت کااعلان کیا۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















