آئیں! ملکر پاکستان کےلئے کام کریں،شہبازشریف

لاہور (اپنے رپورٹر سے ) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے اقبال نے خود پر اعتماد کرنے کا پیغام دیا،مجھے اپنے نوجوانوں پر یقین کامل ہے پاکستان کو نہ صرف سب مسائل سے نکال سکتے ہیں بلکہ ترقی کی منزلوں پر بھی لیکر جا سکتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا ناامیدی کی گفتگو ختم کرنی ہے، کچھ نہیں ہو سکتا کی رٹ چھوڑ کر کر سکتے ہیں پر یقین کرنا ہے،آئیں ملکر پاکستان کےلئے کام کریں، سب ملکر کام کریں گے تو آپ دیکھیں گے ہم سے ہے زمانہ۔