جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ترجیح ہے: اے ایس پی چوہنگ

چوہنگ ( نامہ نگار) اے ایس پی سرکل چوہنگ کامل مشتاق نے اپنی تعیناتی کے بعد پریس کلب چوہنگ کے وفد سے ملاقات کی۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرے دروازے شہریوں کےلئے ہمیشہ کھلے ہیں ،علاقہ بھر میں قانون کی حکمرانی قائم کرنا، امن و عامہ کی فضا برقرار رکھنا اور ہر شہری کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، افسران بالا کی توقعات پر پورا اترنے کےلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کروں گا، میرے سرکل میں موجود تمام تھانوں میں قانون کے مطابق انصاف فراہم کرنے کےلئے تمام افسران کو متنبہ کر دیا ہے،رشوت ،بدعنوانی اور عہدے کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی ہو گی۔

ڈاکٹر ندیم آصف چودھری صدر، حفیظ حیات بھٹی سینئر نائب صدر، مسعود انور بھٹی جنرل سیکرٹری، رشید مغل نائب صدر، سلیم آصف چودھری فنانس سیکرٹری ، ریاست طور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و دیگر ارکان شامل تھے۔