اسلام آباد(بیورورپورٹ)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہم لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں آپ ایون فیلڈ سمجھ رہی ہیں، اب لوگ سلیکشن قبول نہیں کریں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا لیول پلیئنگ فیلڈ کا سن کر آپ کے چہرے پر مایوسی و ماتھے پر پسینہ کیوں آتا ہے؟ پیپلزپارٹی1988 کی طرح انتخابات جیتے گی، پیپلز پارٹی کی قیادت مشکلات کا مقابلہ کرتی ہے، میدان نہیں چھوڑتی،نواز شریف کی خواہش وزیراعظم بننا ہے، خواہشات پر کوئی پابندی نہیں، نواز شریف کی آمد پر لاہور لاتعلق رہا، پیپلزپارٹی 8 فروری کو لاہور میں بھی سرپرائز دے گی۔
علاوہ ازیں اپنے بیان میںفیصل کریم کنڈی نے کہا آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان رابطے کی خبریں درست نہیں،میڈیا پر بے بنیاد خبریں چلائی جارہی ہیں، کوئی بھی خبر دینے سے پہلے تصدیق کر لینی چاہئے۔
زرداری ،نوازشریف کے درمیان رابطے کی خبریں درست نہیں،فیصل کریم کنڈی
















