غیر قانونی مقیم مزید ساڑھے 12ہزار غیر ملکی پاکستان بدر، ایک لاکھ شناختی کارڈز بلاک

اسلام آباد (بیورورپورٹ)غیر قانونی مقیم مزید ساڑھے 12ہزار غیر ملکی پاکستان بدر، شک کی بنیاد پر ایک لاکھ شناختی کارڈز بلاک کردئیے گئے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ملک میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کا آپریشن تیز ہوگیا ،گزشتہ روز طورخم بارڈر سے 12ہزار689غیرقانونی مقیم افراد افغانستان واپس گئے ،مجموعی تعدادایک لاکھ60ہزار سے متجاو ز کر گئی،ڈیٹا انٹری کا عمل تیز کرنے کیلئے نادرا کی ایک اور موبائل وین بلالی گئی۔

دوسری جانب نادرا نے ملک بھر میں شک کی بنیاد پر ایک لاکھ شناختی کارڈز بلاک کردئیے، نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہانادرا نے بلوچستان میں 40 ہزار ،ملک بھر میں ایک لاکھ شناختی کارڈ بلاک کیے۔