دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دےدی گئی،فضل الرحمن

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن نے ڈی آئی خان میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے بےگناہ و معصوم قیمتی جانوں کی شہادت پر افسوس ہے،فوری تحقیقات کرکے مجرموں کو سزا دی جائے۔

اپنے بیان میں فضل الرحمن نے کہامتاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں،بےگناہ شہریوں پر حملہ کرنےوالے پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں،دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی جب چاہتے ہیں کسی پر حملہ آور ہوجاتے ہیں،قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔