آلودگی پھیلانے والی فیکٹریاں سیل ،دوبار ہ خلاف ورزی پر گرادیاجائے،لاہور ہائیکورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریاں سیل کرنے کا حکم دےتے ہوئے کہا جب تک مالکان بیان حلفی نہ دیں ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔

جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے حکم دیا جو فیکٹریاں کالا دھواں چھوڑ رہی ہیں سیل کیا جائے ،مالکان بیان حلفی دیں دوبارہ خلاف ورزی ہوئی تو فیکٹری کو گرا دیا جائے گا،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے 2ماہ بہت اہم ہیں، لگتا ہے اب صحیح راستے پر جا رہے ہیں، پی ڈی ایم اے تو سویا ہوا ہے، جگانا ہوگااگر کوئی گاڑی سموگ کا باعث بن رہی ہے تو تصویریں بنائیں ، اگلے سال سے شروع میں ہی بڑے اقدامات اٹھانا پڑیں گے،بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7نومبر تک ملتوی کر دی۔