حافظ آباد (قمر عباس)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سند س ارشاد نے کہا ہے کہ سموگ کی روک تھام کے لیے محکمہ تحفظ ماحولیات، محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کے افسران عملی طور پر متحرک ہو کر ایسے تمام زمینداروں، کسانوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں جو پابندی کے باوجود فصلوں کی باقیات کو جلا رہے ہیں۔ انسداد سموگ کمیٹی دھواں چھوڑنے والے بھٹوں،گاڑیوں اور انڈسٹریل یونٹس کے خلاف بھی بلا تفریق سخت کاروائیاں عمل میں لائے تا کہ سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔
سندس ارشاد نے کہاحکومت پنجاب کی جانب سے ماحولیاتی ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے اور سموگ سے بچاو کا واحد حل یہی ہے کہ تمام متعلقہ محکموں کی ٹیمیں فیلڈ میں رہتے ہوئے ایسے زمینداروں، ٹرانسپورٹرز، بھٹہ مالکان اور انڈسٹری مالکان کے خلاف کاروائیاں کریں جو حکومتی ہدایات پر عمل نہ کر تے ہوئے سموگ کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار انسداد سموگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز علی بیگ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اللہ، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد منور حسین،اے سی پنڈی بھٹیاں راشد اقبال سمیت،محکمہ زراعت، محکمہ تحفظ ماحولیات، ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت، محکمہ ماحولیات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں رہتے ہوئے ایسے کسانوں اور زمینداروں کے خلا ف کاروائیاں کریں جو پابندی کے باوجودہ اپنی فصلوں کی باقیات کو جلا رہے ہیں اور اس سے ا±ٹھنے والا دھواں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اینٹیں بنانے والے بھٹوں ا ور صنعتی یونٹس کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے اور ایسے بھٹے اور صنعتی یونٹس جو دھواں چھوڑنے کا سبب بن رہے ہیں انہیں سیل کر کے انکے مالکان کو بھاری جرمانے کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو بھی ہدایت کی کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور ایسے پوائنٹس جہاں گاڑیوں کا زیادہ رش ہو تا ہے وہاں گاڑیوں کو روکنے نہ دیا جائے تا کہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ماحولیاتی آلودگی کا باعث نہ بن سکے۔
حافظ آباد: سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں ، بھٹوں اور انڈسٹریز کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
















