چنیوٹ:ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف سخت آپریشن، بازار کھل گئے

چنیوٹ (رانا وقاص)ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن مسلسل جاری ، شہر کی مین شاہراﺅں جھنگ ،لاہور،سرگودھا اور فیصل آباد روڈ کے دونوں اطراف سے فٹ پاتھوں اور دکانوں کے سامنے سے تاجرا ن کی جانب سے قائم کی گئی تجاوازات کو گرا کر فٹ پاتھوں اور سڑکوں کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر،اسسٹنٹ کمشنر اور ایم سی افسران کی نگرانی میں عملہ اور مشینری تجاوزات کو ختم کر رہی ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ تجاوزات کو ختم کرنے کے بعد فٹ پاتھوں کی بحالی اور سڑکوں کی کشادگی کا کام تیزی سے جاری ہے ، انکا کہنا تھا کہ آپریشن بلا تفریق جاری ہے اور تمام فٹ پاتھوں اور دکانوں کے سامنے سے تجاوزات کے خاتمہ تک یہ آپریشن جاری رہے گا ۔