چونیاں ( شیخ ابو بکر سے )چونیاں کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا، کسانوں نے کھاد کے مصنوعی بحران پیدا کرنے پر گندم کی فصل متاثر ہونے کا عندیہ دے دیا، چونیاں، الہ آباد، شامکوٹ، کنگن پور اور گردونواح میں کھاد ڈیلر 3200 روپے والی سونا یوریا 4200 میں جبکہ 7800روپے والی ڈی اے پی کی بوری 14 ہزار روپے ریٹ لگا کربلیک میں فروخت کررہے ہیں۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ ڈیلر حضرات من چاہے داموں پر کھاد فروخت کررہے ہیں چند بااثر افراد کو اصل ریٹ پر کھاد دیکر سب اچھا کی رپورٹ دی جارہی ہے جبکہ چھوٹے کسان کھاد مہنگی خریدنے پر مجبور ہوچکے ہیں، کسان کھاد کے لیے پیسے ہاتھوں میں لیکر فقیروں کی طرح ذلیل و خوار ہورہے ہیں جبکہ تحصیل انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا ہے جسکے باعث کھاد ڈیلرز مقررہ نرخوں پر کھاد دینے سے صاف انکاری ہیں کسانوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب سے گزارش کی ہے کہ کھاد کے مصنوعی سنگین بحران پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری سخت کارروائی کا حکم صادر فرمائیں اور ملوث انتظامیہ کے افسران وملازمین کے خلاف محکمانہ طور پر کارروائی کیجائے تاکہ چھوٹے کسانوں کو مقررہ نرخوں پر یوریا کھاد مل سکے۔
چونیاں میں کھاد کا بحران شدید، گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشیہ
















