گوجرنوالہ: سموگ پھیلانے والے یونٹس کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاﺅن

گوجرانوالہ(توصیف احمد)سموگ آلودگی پھیلانےوالے یونٹس کےخلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاون جاری، ضلع بھر میں کھلے مقامات پر مضر صحت دھاتیں جلانے، فصلوں کی باقیات جلانے، ماحول دوست ٹریٹمنٹ پلانٹ / زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اینٹوں کے بھٹوں، صنعتی یونٹس اور متعدد بھٹیاں مسمار و سیل کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے محکمہ تحفظ ماحولیات کی طرف سے استغاثے دائر کردیئے گئے

آلودگی کی روک تھام کے لیے کاروائیاں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز (میاں توصیف احمد، خرم مختار بھنگو، نوید حیدر، سلیم آسی) اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات امتیاز علی اعوان اور دیگر انسداد سموگ آلودگی کی ٹیموں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کیں، افسران نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران 05 لاکھ 15 ہزار روپے کے جرمانہ عائد کرتے ہوئے متعدد صنعتی یونٹس کو سیل کردیا گیا۔

فصلوں کی باقیات جلانے اورصنعتی یونٹس کے خلاف کارروائیاں ماحول دوست ٹیکنالوجی کا نظام نہ لگانے، کھلے مقامات پر مہلک دھاتیں جلانے اور انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرنے والے گوداموں، صنعتی یونٹوں کو سیل کیا گیا، غیر قانونی فعل کے مرتکب افراد کو گرفتار اور مقدمات کے اندراج کے لیے استغاثے دائر کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ فیاض احمد موہل نے کہا کہ آلودگی کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ کریک ڈاون مزید تیز کریں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ تحفظ ماحولیات مل کر کام جاری رکھیں، جہاں قانون کی خلاف ورزی سامنے آئے فوری کاروائی کی جائے۔ کریک ڈاﺅن کا مقصد شہر و ضلع کو آلودگی سے محفوظ رکھنا اور شہریوں کو صحتمند ماحول فراہم کرنا ہے۔ جہاں قانون کی خلاف ورزی ہوئی ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان دھاتوں سے اُٹھنے والے دھوئیں سے کاربن،فیرون،ڈائی اوکسن وغیرہ پیدا ہو رہے تھے جو کینسر، دمہ، آنکھوں، ناک اور پھپھڑوں کے امراض کا سبب بن رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کاروائیاں بلا تفریق کی جاری رہیں گی، کیونکہ بھٹیوں سے نکلنے والا دھواں بغیر کسی پراسیس کے فضا میں چھوڑا جا رہا ہے جو انسانی صحت پر مہلک اثرات پیدا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ انسانی صحت کے معاملہ پر قطعاََ سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔