یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں فلسطین کےساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی

اوکاڑہ (شہروز علی) یونیورسٹی اف اوکاڑہ میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے بہیمانہ مظالم کے خلاف ایک ریلی کا اہتمام کیا گیاجس میں ہزاروں کی تعداد میں انتظامی اسٹاف، اساتذہ اور طلباءنے شرکت کی۔ یہ ریلی ایمپلائز ایسوسی ایشن اور اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔

ریلی کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈاز اٹھا رکھے تھے جن پہ فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ نعروں اور تقاریر کے ذریعے شرکاءنے امن، انصاف اور مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر فضا ''فری فری فلسطین'' کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

شرکاءنے اسرائیل کے جھنڈے کو بھی نظر آتش کیا اور مسلم امہ اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے پر امن حل تک اسرائیل کا بائیکاٹ کریں۔ ریلی میں مختلف انتظامی افسران اور اساتذہ نے تقاریر بھی کیں جن میں غزہ پہ اسرائیلی افواج کے مظالم کی منظر کشی کی گئی اور وہاں پہ فلسطینی عورتوں اور بچوں کی نسل کشی کے فی الفور روکنے کےلیے اقوام متحدہ اور عالمی میڈیا سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ریلی کیا اختتام اس دعا اور امید کے ساتھ ہوا کے اوکاڑہ یونیورسٹی کی یہ کاوش مسئلہ فلسطین کے حل کےلئے سنگ میل ثابت ہواور زبان خلق سے مظلوموں کی داد رسی ہو سکے۔ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے نکالی گئی اوکاڑہ یونیورسٹی کی طرف سے انسانیت کے وقار کے تحفظ اور دنیا میں امن کے قیام کےلئے پیغام ہے عالمی قوتوں کو دنیا میں امن کے قیام کے لئے اگے بڑھنا ھوگا اور اسراٹ کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر ھونے والے ظلم پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔