سرگودہا (سحر محمود )ملک کے دیگر شہروں کی طرح سرگودھا غیر قانونی مقیم افغانیوں کے انخلا کے لئے افغان سنٹر قائم کر کے ان کی واپسی کا کام شروع کر دیا گیا جہاں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ زرعی کالج رسالہ 5 پر قائم افغان سنٹر کا دورہ کر کے فراہم سہولیات کاجائزہ لیا۔
سنٹر پر خواتین،مرد اور فیملیز کے قیام کیلئے الگ الگ رہائش گاہیں بنائی گئیِں اورمحکمہ صحت،ریسکیو 1122کے کاﺅنٹرز لگا دیئے گئے ہیں۔جہاں پر نادرا اور ایف آئی اے کی ٹیمیں افغانیوں کو واپس بھجوانے کا پراسس مکمل کر رہی ہیں۔
اس موقع پر کمشنر اجمل بھٹی نے بتایا کہ سرگودہا ڈویڑن میں 1039غیر قانونی مقیم افغانیوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 177واپس جا چکے اور 862 تاحال موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع سرگودہا میں 443 غیر قانونی مقیم افغان، خوشاب میں 167 غیر قانونی مقیم افغان، میانوالی میں 376 غیر قانونی مقیم افغان اور بھکر میں 53 غیر قانونی مقیم افغان کی تصدیق ہوئی جن سے خوشاب میں 160 اور میانوالی سے 10 افغان واپس اپنے ملک چلے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں ایک ایک سنٹر قائم کردیاگیا۔ ضلع سرگودہا میں زرعی کالج رسالہ 5، ضلع خوشاب میں گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج برائے طالبات کا ہاسٹل ،ضلع میانوالی میں سپورٹس سٹیڈیم اورضلع بھکر میں زیر تعمیر سول ہسپتال کو سنٹرز بنایاگیا۔
کمشنر نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ پولیس سے مل کر ایسے افغانی جو تاحال اپنے وطن واپس نہیں گئے انہیں عزت واحترام کے ساتھ ان سنٹرز پر لائے گی جہاں ان کی کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انٹر نیشنل باڈر تک پہنچایا جائیگا۔ سنٹر پر قیام وطعام اور سفری سہولیات متعلقہ ضلعی انتظامیہ فراہم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی ہدایت کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کو بطور مہمان خاص تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنے وطن واپس جانے والے افغان پاشندے آئندہ ویزے لے کر دوبارہ پاکستان آ سکتے ہیں۔
سرگودھا: غیر قانونی مقیم افغانیوں کے انخلاءکیلئے 5افغان سنٹر قائم
















