سموگ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر گجرات

گجرات(فیاض بٹ) ڈپٹی کمشنر صفدر حسےن ورک نے کہاہے سموگ کا باعث بننے والی انڈسٹریز، بھٹہ خشت، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اسموگ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کسی بھٹہ خشت کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں ،خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام کرنے والے بھٹوں کو سیل کیا جارہا ہے اسی طرح دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کو کے چلان اور سیل کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کسان بھائی فصلوں کی باقیات کو آگ مت لگائیں فضلوں کی باقیات کو آگ لگانا جرم ہے جس پر مقدمات اور بھاری جرمانہ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،کسان بھائی جدید طریقوں سے فصلوں کی باقیات کو تلف کریںڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے سموگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا جس سے آنکھوں اور جلدی امراض کے ساتھ ساتھ شہریوں کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں سب کو ملکر بحیثیت شہری اسموگ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا ہے۔