پونے (ایم این پی)افریقہ کی بھی سیمی فائنل میں انٹری،کیویز کو 190رنز سے بدترین شکست ،پاکستان کی اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے امیدیں مزید روشن ہوگئیں۔
بھارتی شہر پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز کاپہاڑ ٹوٹل سکور بورڈ پر سجایا۔
افریقی بیٹرز نے چھکوں،چوکوں کی برسات کردی،کوئنٹن ڈی کوک،وین ڈیر ڈوسن نے ایک با ر پھر سنچریاںجڑیں،دونوں نے بالترتیب114،133رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ صرف167رنز پر ڈھیر ہوگئی،مہاراج 4،مارکو جینسن نے3شکار کیے،افریقہ کی بھاری مارجن سے فتح نے نیوزی لینڈ کارن ریٹ کافی حد تک گرادیا اور پاکستان کی سیمی فائنل میں جانے کی امیدیں مزید روشن ہوگئیں۔
کیویز کو بدترین شکست،افریقہ کی سیمی فائنل میں انٹری،پاکستان کی امیدیں مزید روشن
















