راولپنڈی(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کواڈیالہ جیل میں تمام سہولتیں میسر ہیں،حکام کے مطابق جیل میں 8 کمرے چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں جبکہ کھانے ،علاج کیلئے 9 ڈاکٹر ڈیوٹی پر ہیں۔
ذرائع جیل حکام نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹی وی کے 10 چینل دکھائے جاتے ہیں، ہر گھنٹے بعد چینل تبدیل کر دیا جاتا ہے ، بیڈ، میٹرس اور اخبار کی سہولت بھی دی گئی، ورزش کرنے کیلئے سائیکل ،لوہے کا راڈ لگایا گیا ،واک کرنے کےلئے 20 فٹ کا صحن بھی موجود ہے،قیدیوں کیلئے بنایاجانے والا کھانا چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں دیا جاتا ،کھانا پکانے کےلئے الگ باورچی دیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق بھی کھانا پکایا کر دیا جاتا ہے،ذرائع کے مطابق قیدی کے اکاونٹ سے کھانے پکانے کی اشیا باہر سے منگوائی جاتی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی کیلئے باہر سے پکا ہوا کھانا دینے کی اجازت نہیں،عمران خان کی ملاقات بنائے گئے کمروں میں کرائی جاتی ہے۔
جیل میں8کمرے عمران کے زیر استعمال،علاج کیلئے9ڈاکٹرز
















