کراچی(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر شہزاد شوکت،سیکرٹری علی عمران سید و دیگرعہدیداروں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے امید ہے نو منتخب عہدیدار آئین کی بالادستی و قانون کی حکمرانی کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے،سپریم کورٹ بار کا ہر سال مقررہ وقت پر الیکشن ہونا جمہوری اقدار کی پاسداری اور مضبوط اداراتی نظام کی دلیل ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاپیپلز پارٹی قوم کو پہلا متفقہ آئین دینے والی جماعت ہے،آئین و پارلیمان کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کےلئے وکلا برادری کےساتھ ملکر کام کرتے رہیں گے۔
سابق صدر آصف زرداری نے کہا عاصمہ جہانگیر گروپ کا انتخابات جیتنا عاصمہ جہانگیر کی خدمات کا اعتراف ہے، آئین سب کیلئے مقدس دستاویز ہے۔
آئین سب کیلئے مقدس دستاویز ہے،بلاول،زرداری
















