آل پاکستان مسلم لیگ سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج

اسلام آباد (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کرکے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا آل پاکستان مسلم لیگ کا کوئی پارٹی عہدیدار نہیں، جماعت کا اب کوئی وجود نہیں، اے پی ایم ایل 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہیں کرا سکی، آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کیا جاتا ہے۔