آشیانہ ریفرنس،شہباز شریف ودیگر کی بریت درخواستوںپر فیصلہ محفوظ

لاہور (کورٹ رپورٹر)احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سوسائٹی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزموں کی بریت درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 7نومبر کو سنایا جائے گا۔

جج ملک علی ذوالقرنین نے ریفرنس پر سماعت کی،احتساب عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔