ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دیرینہ مسائل کا خاتمہ ہوگا،کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(چودھری توصیف احمد ) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد میں جاری 38 ویں مڈکیریئر مینجمنٹ کورس میںشریک افسران کے وفد نے ان لینڈ سٹڈی ٹور کے سلسلہ میں گوجرانوالہ کادورہ کیا اپنے دورہ کے دوران وفد نے کمشنر آفس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی سے ملاقات کی ، ڈ پٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمدموہل اور ایڈیشنل کمشنر کوراڈی نیشن افضال احمد وڑائچ‘ ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ عبدالرﺅف ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) تنویر یاسین او دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔


کمشنر نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا گوجرانوالہ صنعتی اور کاروباری سرگرمیوں کے حوالہ سے نہ صرف ملکی سطح پر اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے بلکہ یہاں کی تیار کردہ گھریلو،تجارتی اور صنعتی مصنوعات کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہو تا ہے، حکومت پنجاب کے ترقیاتی ویژن اور عوام دوست اقداما ت پرعملدرآمد کرتے ہوئے تعلیم‘ صحت‘ نکاسئی آب ‘ میونسپل سروسز‘ روڈ نیٹ ورک اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کےلئے اربوں کے جاری ترقیاتی منصبوں پر کام ہور ہاہے اوران منصوبوں کی تکمیل سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری کے ساتھ دیرینہ مسائل کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا ، بعد ازاں وفد کے شرکاءکو تعلیم‘ صحت ‘ ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔