فیصل آ باد(اشفاق مغل)ڈویژنل کمشنروایڈمنسٹریٹرMPC کی سربراہی چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن زبیر وٹو کی زیر نگرانی بلڈنگ برانچ کے عملے نے رہائشی علاقوں میں کمرشل تعمیرات بغیر منظوری نقشہ خطرناک بیسمنٹ بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا کر اپنے اثاثے بنا کر جاری کر رکھی ہے۔
امین ٹاﺅن میں غزالی پارک کے سامنے کارنر پلاٹ کی25فٹ سے زائد بیسمنٹ کی کھدائی تعمیر جس میں سیوریج کی مین لائن ٹوٹ چکی ہے زور وشور سے جاری ہے علاقہ مکین سراپا احتجاج رہائشی علاقے میں فوری غیر قانونی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا ہے اس سے پہلے کشمیر روڈ 66 فٹا بازار نصیر چوک امین ٹاﺅن کے اردگرد رہائشی علاقے میں بلڈنگ انسپکٹر ایم او پی اور ایم او آر کی ملی بھگت چیف آفیسر کی زیر نگرانی کمرشل تعمیرات ہوچکی ہے جن کے خلاف آج تک کوئی کاروائی نہ ہو سکی ۔
یہی وجہ ہے کہ بلڈنگ برانچ کا عملہ پرائیویٹ بندوںکے زریعے خود ساختہ نوٹس بجھوا کر لاکھوں روپے رشوت وصول کرکے غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دے کرسرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا رہے ہیں بلڈنگ کا نقشہ کنوریژن فیس کمرشل فیس بائی لاز سب کرپٹ عملے اپنے جوتے کی نوک پر رکھ لیتے ہیں۔
امین ٹاﺅن : رہائشی علاقوں میں کمرشل تعمیرات،مکین سراپا احتجاج
















