کولکتہ (ایم این پی)پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے ہرا کر افغانستان سے 5ویں پوزیشن چھین لی۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلئے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 45.1 اوورز میں204 رنز پر ڈھیر ہوگئی،شاہین شاہ آفریدی ،وسیم جونیئر نے 3،3 ، حارث روف 2 ،افتخار اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں اوپنر بیٹرز فخر،عبداللہ شفیق نے 128رنز کی شاندار شراکت داری بنائی،فخر81،عبداللہ شفیق 68رنز بنا کر نمایاں رہے،کپتان بابر اعظم صرف9سکور پر ہمت ہار گئے،رضوان ،افتخار نے بالترتیب 26اور17رنز بنائے۔
پاکستان نے ہدف صرف32.2اووز میں با آسانی3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،فتح کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں جانے کی امید روشن ہوگئی،گرین شرٹس کاسیمی فائنل میں جانے کیلئے اپنے بقیہ 2 میچز جیتنے کےساتھ دوسری ٹیموں پر بھی انحصار کرنا ہے۔
شاہینوں نے بنگالیوں کو دبوچ لیا،سیمی فائنل میں جانے کی امید روشن
















