لاہور (اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ ( ن) کے مرکزی رہنماءو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے صوبائی سابق جنرل سیکر ٹری وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر سیدال خان ناصر نے ملاقات کی۔گزشتہ روزملاقات میں ملک بالخصوص بلو چستان کی سیاسی صورتحال،پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے بلو چستان سے پارٹی کارکنوں نے لاہور پہنچ کر ثابت کیا ہے کہ میاں نواز شریف عوامی لیڈر ہیں جس پر مسلم لیگ ( ن) بلو چستان کی قیادت خراج تحسین کی مستحق ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر آنے والے انتخابات میںعوام نے مسلم لیگ ( ن) کو موقع دیا تو ملک کو 2017کی طرح معاشی، جمہوری ،تر قی وخوشحالی کی جانب گامزن کریں گے۔ ملاقات میں سیدال خان ناصر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت ملک کے مسائل حل کر نے کی قابلیت رکھتے ہیںپاکستان میں موجود تمام مسائل میاں نواز شریف کے ذہن میں موجود ہیں جن کو مد نظر رکھ کر انہوں نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی آمد عوام کیلئے خوشحالی کا پیغام ہے، نوازشریف کا آنا پاکستان کیلئے نئے عروج،خوشحالی اور ترقی کی نوید لیکر آرہا ہے، نئی امید کے ساتھ نوازشریف پاکستان واپس آئے ہیں ، پاکستان خوشحالی اور ترقی کی طرف آگے بڑھے گا۔
نوازشریف کی وطن واپسی عوام کیلئے خوشحالی و ترقی کا پیغام ہے: حمزہ شہباز


















