چناب نگرکے متعدد علاقوں میں بجلی کے لٹکتے تار عوام کیلئے وبال جان

چناب نگر(انس نعمان)متعدد علاقوں میںبجلی کی لٹکتی تاریں موت بن کر لہرانے لگیں۔ علاقہ مکینوں کو گلی سے گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا ،تفصیل کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں میں جگہ جگہ بجلی کی لٹکتی بے ہنگم تاریں موت بن کر لہرا رہی ہیں جو کہ علاقہ مکینوں خصوصاً چھوٹے بچوں کیلئے کسی بھی بڑے خطرے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں۔بعض جگہوں پر زمین پر آچکی ہیں اور جگہ جگہ جوڑ لگنے کے باعث بڑوں سمیت بچوں کے چھوجانے کا خطرہ ہر وقت منڈلاتا رہتا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق تاریں یونہی لٹکا دی جاتی ہیں جس سے حادثات بڑھنے کا اندیشہ ہو تا ہے کئی مرتبہ لوگوں کو اور جانوروں کو اسی وجہ سے کرنٹ لگ چکا ہے اور کئی لوگ لقمہ اجل بھی بن چکے ہیں،جس کی وجہ سے آئے روز یہ معامات تیز ہو رہے ہیں ،علاقہ مکینوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی اور چیئرمین واپڈاسے ایس ای اورایس ڈی او کیخلاف نااہلی برتنے پر سخت محکمانہ کارروائی اور علاقہ میں جگہ جگہ لٹکتی بجلی تاروں و میٹروں کی درستگی کے ساتھ تنصیب کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقہ مکینوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔