قصور(بیورو رپورٹ)ڈکیتی راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوﺅں نے لاکھوں روپے نقدی موبائل فونز طلائی زیورات اور موٹرسائیکلیں وغیرہ چھین لیں۔تفصیلات کے مطابق شیخ عما دکے نزدیک سے کوٹ عثمان خاں کے رہائشی مبشر علی سے ڈاکوﺅں نے تیرہ ہزار روپے ، پیاس کالج قصور کے نزدیک سے نیو سٹی قصور کے رہائشی محمد ریاض کمبوہ سے سترہ ہزار پانچ سور روپے نقدی موبائل فون موٹرسائیکل ، ہلہ روڈ پتوکی سے ماجد سے انچاس ہزار روپے ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قصور کے نزدیک سے محمد عثمان سے سترہ ہزار روپے نقدی موبائل فون ، ٹریٹمنٹ پلانٹ قصور کے نزدیک سے حسین خانوالہ کے رہائشی ماموں رشید سے بہتر ہزار روپے نقدی تین موبائل فون ، کمال چشتی موڑ کے نزدیک سے اوکاڑہ کے رہائشی امانت علی سے ستائیس ہزار روپے نقدی موبائل فون ، شاہین پیٹرولیم دینہ ناتھ کے قریب سے محمد آصف سے د س ہزا رروپے نقدی موبائل فون موٹرسائیکل ، لمبے جاگیر سے احمد علی سے دس ہزار روپے نقدی موبائل فون ، شام کوٹ کے نزدیک سے مبارک علی سے ہزارروں روپے نقدی دو موبائل فون ، کھڈیاں کے نزدیک سے محمد سلیم سے دس ہزار روپے نقد ی موٹرسائیکل ، نین وال ٹبہ سے محمد رفیق سے تیس ہزارروپے نقدی ، پلائی فیکٹر ی پتوکی کے نزدیک سے علی رضا سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون ، نور پور چونیاں کے نزدیک سے یسین سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون ، مچھلی منڈی الہ آباد سے کاشف علی سے گیارہ ہزار روپے نقدی دو موبائل فون ، نفیسیہ ٹیکسٹائل مل الہ آباد کے قریب سے اطہر انصاری سے تیس ہزار روپے نقدی موبائل فون ، قبرستان مائی جٹوں والی قصور کے نزدیک سے محسن علی سے موٹرسائیکل چھین لی، پل نہر کھڈیاں کے قریب سے شہباز سے ہزاروں روپے نقدی موبائل ، سہاری موڑ کے قریب سے محمد ناصر سے پچیس ہزار روپے نقدی موبائل فون ، پل کوڑے والا سے وزیر احمد سے سینتیس ہزار روپے نقدی ڈاکوﺅں نے چھین لیے ، الہ آباد کے نزدیک سے نامعلوم چور محمد عمران کی موٹرسائیکل ، بھسر پورہ قصور سے عمران ولد محمد بوٹا کی موٹرسائیکل ، ضلع کچہری قصور سے محمد ریاض کی موٹرسائیکل ، مین بازار مصطفی آباد سے محمد اشرف کی موٹرسائیکل ، رسو لپورہ سے ساجد علی کی موٹرسائیکل نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے پولیس مصروف کارروائی ہے ۔
قصورمیں ڈاکو چور سرگرم، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم
















