گجرات (فیاض بٹ) ڈسٹرکٹ پولیس گجرات ،ضلعی انتظامیہ گجرات اور پریس کلب گجرات کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کے طلباءمیں بڑھتے ہوئے لڑائی جھگڑے کے واقعات کی روک تھام کے سلسلہ میں سمینار کا انعقادتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس گجرات ،ضلعی انتظامیہ گجرات اور پریس کلب گجرات کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کے طلباءمیں بڑھتے ہوئے لڑائی جھگڑے کے واقعات کی روک تھام کے سلسلہ میں سمینار کا انعقاد کیا گیا، ڈی پی اوگجرات احمد نواز شاہ ،ایس پی انویسٹی گیشن گجرات محمد ریاض ناز،ڈی ایس بی صاحبان، قائمقام ڈپٹی کمشنر خضرحیات بھٹی، صدر پریس کلب بشارت حسین لودھی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر طاہر عزیز، سرکاری و نجی اداروں کے پرنسپل صاحبان سمیت صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز شاہ نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے پوری طرح چوکس ہے، ایسے تمام طلباءگروپس جو منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، کسی فرد کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے ، ڈپٹی کمشنر خضرحیات بھٹی نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباءاپنے اندر برداشت پیدا کریں، ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں، اخلاقی اقدار اپنائیں،طلباءتنظیم سازی، سیاسی سرگرمیوں سے باز رہیں، طلباءگروپنگ پر کڑی نگرانی کرنے کی ہدایات دیں، قائمقام ڈپٹی کمشنر خضر حیات بھٹی نے کہا کہ والدین بھی اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، مشکوک سرگرمیوں کی روک تھام میں اپنا کردار کریں یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بروقت اطلاع دیں، پرنسپل صاحبان اپنے کالجز میں گروپ بندی کی نفی کریں تمام پرنسپل صاحبان کا واٹس ایپ گروپ بنایا جائے اور کسی بھی پرتشدد واقع کی فوری اطلاع دی جائے تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے،طالب علم گروپ بندیوں، تنظیم سازی اور منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے،سیمنار سے صدر پریس بشارت حسین لودھی و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔
منفی سرگرمیوں میں ملوث طلبہ گروپوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی: ڈی پی او گجرات
















