عمران کی اخراج مقدمہ،ضمانت کی درخواستیں خارج،سائفر میں کوئی غیر ملکی سازش نہیں:اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (بیورورپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت درخواست مسترد کر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی مسترد کر دی،سائفر کیس سننے والی خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے پہلے ہی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے خلاف سابق وزیراعظم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت اور مقدمہ اخراج کی درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 14 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے بادی النظر میں مقدمے میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سیکشن 5 کا اطلاق ہوتا ہے، ہائیکورٹ 23 اکتوبر کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت کے فیصلے میں مداخلت نہیں کر سکتی،فیصلے میں کہا گیا ہے استغاثہ کا کیس ہے کہ وزارت خارجہ نے سائفر کو ڈی کوڈ کر کے پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کو بھجوایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم سائفر کو وصول کیا اور بظاہر گم کر دیا،عدالتی فیصلے میں لکھا ہے استغاثہ کے مطابق سائفر کے مندرجات کو ٹوئسٹ کر کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا، دفتر خارجہ کے سابق اور موجودہ افسران بالخصوص سائفر بھیجنے والے اسد مجید کے بیانات ریکارڈ پر ہیں، دفتر خارجہ کے افسران کے بیانات سے واضح ہے کہ اس میں کوئی غیرملکی سازش شامل نہیں ہے،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس بات سے انکار نہیں کہ شفاف ٹرائل ملزم کا بنیادی حق ہے، آرٹیکل 10 اے کے تحت ملزم کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے، ٹرائل کورٹ کی آبزرویشنز سے کسی قسم کا تعصب ظاہر نہیں ہوتا،ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے عدالت میں پیش دستاویزات کے مطابق دفتر خارجہ کی پالیسی واضح ہے، پالیسی کے مطابق سائفرکلاسیفائیڈ ڈاکومنٹ ہے جسے غیرمجازافراد سے شیئرنہیں کیا جا سکتا، سائفر کو کچھ وقت کے بعد واپس فارن آفس جانا ہوتا ہے، وکیل کےمطابق ملزم پابند تھے کہ حکومت گرانے کی غیرملکی سازش عوام کو بتاتے،عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت گرانے کی سازش سے عوام کو آگاہ کرنے دلیل میں وزن نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بطوروزیراعظم فرائض انجام دینے کے بجائے سیاسی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے آئین کے آرٹیکل248کے تحت استثنیٰ کی دلیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا آئین کاآرٹیکل248 بطو روزیراعظم فرائض کی ادائیگی پر استثنیٰ سے متعلق ہے، پٹیشنرکا سائفر سے متعلق سیاسی اجتماع سے خطاب بطور وزیراعظم اداکی جانے والی ذمہ داریوں میں نہیں آتا، سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کےخلاف استغاثہ گواہان کا بیان قلمبند نہ ہوسکا، سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،پراسیکیوٹر شاہ خاور اور وکیل صفائی بیرسٹرسلمان صفدر کے علاوہ دیگر پیش ہوئے، استغاثہ کے پانچ گواہان بھی عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت وکلاءصفائی نے گواہان کے بیانات قلمبند نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ میں آبزرویشن دی، تحریری فیصلہ آنے تک گواہان کے بیانات قلمبند نہ کئے جائیں،پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے استغاثہ گواہان کے بیان قلمبند کرنے کی استدعا کی، عدالت نے وکلاءصفائی کی استدعا پر سماعت 31 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کر دی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کردیا ہے،اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل سلمان صفدر نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کا مورال بہت بلند ہے، شاہ محمود قریشی سے وکلا کی ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، جب سائفر سلامتی کمیٹی میں آیا اور ڈی کوڈ ہوا تو پھر سیکرٹ کیسے رہ گیا؟،سلمان صفدر نے کہا سائفر کیس توشہ خانہ پارٹ ٹو ہے، فیئر ٹرائل قطعی نہیں ہے، پتا چل رہا ہے کہ جج کیا چاہتے ہیں، سائفر کیس بابت اب تمام معاملات سپریم کورٹ جارہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت میں کہا انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا، وہ محب وطن ہیں۔ عمران خان کو سیاست سے آو¿ٹ کرنے کےلئے سائفر کیس بنایا گیا ہے،سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے9 مئی واقعات سے متعلق راولپنڈی میں مقدمات میں پولیس کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت دے دی دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا اپنے اہلخانہ کے ذریعے 24 اکتوبر کو قوم کے نام بھجوایا گیا پیغام سامنے آگیا،اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا گزشتہ چند روز کے دوران اپنی آنکھوں سے قانون کو ایک مذاق بنتے دیکھا، جو ہو رہا ہے وہ لندن منصوبے کا شاخسانہ نہیں بلکہ ”لندن معاہدے“ کا نتیجہ ہے، یہ ایک بزدل، بھگوڑے، کرپٹ مجرم اور اس کے سہولت کاروں کے درمیان طے پایا، جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں وہ ہمارے نظامِ انصاف کا مکمل انہدام اور تباہی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا میرے خلاف مقدمات مکمل طور پر جعلی، من گھڑت اور سیاسی اہداف کے تحت قائم کیے گئے ہیں، مقدمات اس لیے بنائے گئے تاکہ مجھےانتخابات کے بعد تک جیل میں رکھ سکیں، قوم میں بڑھتا شعور اور بند کمروں میں تیار کی جانے والی سازشوں کے خلاف مزاحمت انہیں خوفزدہ کرتی ہے،انہوں نے کہا فی الوقت جسمانی لحاظ سے میں ٹھیک ٹھاک ہوں، اگر میرے جسم پر کسی قسم کا ض±عف یا کمزوری طاری ہوتی تو مجھے احساس ہوجاتا، یہ پہلے ہی دو مرتبہ میری جان لینے کی کوشش کر چکے ہیں، میں اپنا ملک چھوڑ کر جانے پر کبھی آمادہ نہیں ہوں گا، اس بات کا قوی امکان ہے یہ جیل میں میری جان لینے کی ایک اور کوشش کریں، یہ کوشش مجھے آہستہ آہستہ زہر دینے کی صورت میں بھی ہو سکتی ہے،سابق وزیراعظم نے مزید کہا ہماری جدوجہد اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، آپ کو اپنے حقوق اور اپنے ملک کی آزادی کی لڑائی خود سے لڑنی پڑے گی، وکلاءاور تنظیمی ذمہ داران کو ہدایات بھجوا دی ہیں ملک بھر میں کنونشنز منعقد کیے جائیں، جب بھی انتخابات کا موقع آئے اس کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے۔