پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر، آج بھی 49 سے زائد پروازیں منسوخ

لاہور (مشرق نیوز) مالی بحران میں گھری قومی ایئر لائنز کا شیڈول معمول پر نہ آسکا ، پی آئی اے کی آج بھی 49 سے ز ائد پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور کی آج چار پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304 اور پی کے 305 منسوخ کردی گئی ہیں، کراچی سے کوئٹہ کی پی کے 310 اور پی کے 311، کراچی سے سکھر کی پی کے 536 اور پی کے 537 بھی منسوخ کی گئی ہے۔