کندیاں (سعید عابد) پریم یونین کندیاں کے مزدور رہنماو¿ں نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے ملتان سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے ملتان جانے والی تھل ایکسپریس کو کندیاں اسٹیشن پر روک لیا اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تفصلات کے مطابق ریلوے ملازمین اور ریل مزدوروں کی تنخواہیں حسب روایت اس ماہ بھی جاری نہ ہو سکیں جس پر ریلوے پریم یونین کندیاں نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے 129 اپ 130 ڈاو¿ن ملتان سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے ملتان جانے والی گاڑیوں کو کندیاں اسٹیشن پر روک لیا اس موقع پر مزدور رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ جب تک محکمہ ریلوے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کرتا ھم کسی صورت ریلوے ٹرینیں نہیں چلنے دیں گے پریم یونین کے مزدور رہنماءریلوے اسٹیشن پر احتجاج جاری رکھے ہوئے تھے کہ ڈی ایم ای ریلوے لوکوشیڈ کندیاں گل حسن ریلوے پریم یونین کے عہدیداروں اور مزدوروں سے مذاکرات کے لیے موقع پر پہنچ گئے اور مزدوروں کو یقین دہانی کرائی کہ 30 اکتوبر تک تنخواہیں جاری کر دی جائیں گی مزدور رہنماو¿ں ملک اکرام کندی ، ملک مہتاب کندی ، عطاءمحمد قریشی و دیگر نے ڈی ایم ای ریلوے کندیاں کی طرف سے تنخواہوں کی یقین دہانی پر اپنا احتجاج موخر کر دیا۔
تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے پریم یونین کندیاں کا شدید احتجاج
















