چنیوٹ ( رانا وقاص)ڈپٹی کمشنر آصف رضا کا شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ ، ڈپٹی کمشنر جھنگ روڈ پر گئے اپنی نگرانی میں بذریعہ ہیوی مشینری تجاوازات کو ختم کروایا ، اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد ، سی او ایم سی زاہد فرید و دیگر افسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو مزید سپیڈ اپ کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا کہنا تھا کہ شہرکے تمام علاقوں میں مرحلہ وار تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری ہے ، تاجران کی جانب سے قائم کی گئی تجاوزات کو ختم کروایا جا رہا ہے ، شہری رضاکارانہ طور پر خود ہی تجاوزات کو ختم کر دیں ، آخر میں انکا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے تک ضلع بھر میں آپریشن جاری رہے گا ۔
چنیوٹ:تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت
















