گوجرانوالہ (توصیف احمد)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ پولیو کا تدارک ایک قومی کاذ ہے اس خطرناک بیماری سے نمٹنے کیلئے مشنری جذبہ سے کام کرنے والے مختلف محکموں کے افسران و ملازمین کی خدمات قابل ستائش ہیں اس قومی کاذ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے والوں کی خدمات کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں '' ورلڈ پولیو ڈے'' کے موقع پران کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز سے نوازا جارہا ہے تاکہ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی ہو اور وہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر اپنے فرائض منصبی انجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے” ورلڈ پولیو ڈے '' کی مناسبت سے فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو سراہنے کے سلسلہ میں ڈی سی آفس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر صوفیہ بلال‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر معیز‘ ایس این اے تنویر عباس ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین،پی آر ٹو ڈی سی حافظ عبدالوحید کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن سپورٹ آفیسر وقار الحسن سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران وملازمین اجلاس میں شریک ہوئے۔ کمیونٹی میں آگاہی کے لئے وقارالحسن ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن آفیسر کامنٹ(COMnet) گوجرانوالہ کے تعاون سے وال پینٹنگ کروائی گئی جس میں IISAT University گوجرانوالہ کے طالب علموں نے شرکت کی۔
پولیو سے نمٹنے کیلئے مشنری جذبہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ
















