بھارتی رویئے نے سارک کو غیر فعال بنادیا ،وزیر خارجہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے بھارتی رویئے نے سارک کو غیر فعال بنادیا ،آسیان کےساتھ مکمل ڈائیلاگ پارٹنرشپ چاہتے ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں آسیان کارنر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاوزیر خارجہ نے کہاچین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک) علاقائی رابطے کےلئے بہت اہمیت کا حامل ہے، پاکستان آسیان کے تمام ملکوں کےساتھ باہمی فائدے پر مبنی تعلقات کا خواہشمند ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہاسارک تنظیم کو آسیان کی طرز پر بنایا گیا تاہم بھارتی رویئے نے سارک کو غیر فعال بنادیا، پاکستان آسیان کے اصولوں کی مرکزیت کی مکمل حمایت کرتا ہے،پاکستان بلاک پالیٹیکس سے دور اور ملٹی لیٹلرازم پر یقین رکھتا ہے،پرامن ایشیا پیسیفک پاکستان کی ترجیح ہے اور آسیان ملکوں کےساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہاماحولیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ شکار پاکستان رہا ہے اور دنیا کی توجہ چاہتا ہے، ضروری ہے تمام ممالک تمام تنازعات کا حل عالمی نظام کا احترام کرتے ہوئے کریں، خطے میں ہر ملک کی خودمختاری و سالمیت کا احترام اسی صورت میں ممکن ہے۔