بہاولپور میں مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت کر دی :سید عباس

بہاولپور(سٹی رپورٹر)آئی جی پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید عباس کے احکامات کی روشنی میں مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او سید عباس کے احکامات کی روشنی میں اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔

ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کےساتھ ساتھ ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی،بعد ازاں سکیورٹی آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا، سول پارچات میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی، ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کےلئے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں پر جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کیلئے سنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔