ملکی ترقی کیلئے اداروں کےساتھ محاذ آرائی کی روایت ترک کرنا ہوگی،رحمت وردگ

مریدکے،کالاشاہ کاکو(طاہر محمود مصطفائی،عبد الکریم کمبوہ )تحریک استقلال کے سربراہ رحمت خان وردگ نے کہا ہے اداروں کےساتھ محاذ آرائی کی روایت ترک کرکے ملک کو معاشی مسائل سے نجات دلانا ہو گی،
چیئر مین پی ٹی آئی کےساتھ قانون اور آئین کے مطابق سلوک کیا جائے اور جھوٹے کیس بنانے سے گریز کیا جائے ۔

کالاشاہ کاکو میں میڈیا نمائندگان سے ملاقات کے دوران بزرگ سیاستدان رحمت خان وردگ نے کہا پاکستان ہر لحاظ سے جنت کا ٹکڑ ا ہے لیکن ہمارے غیر سنجیدہ سیاستدانوں نے ملک کو مقروض بنا دیا مگر وہ دن دور نہیں جب ہم ترقی کی طرف گامزن ہوں گے،پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں ایک سیاسی دھڑا تھا جو جلد ہی تتر بتر ہو گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سربراہی میں نگران حکومت نے”مہنگائی مافیا“کو لگام ڈال کر حالات کی بہتری کی طرف موڑ دیا ہے: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر اور وزیر داخلہ حارث نواز نے توقع سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عوام کا احساس کیا ہے اور بگڑے معاملات کی درستی کےلئے عملی اقدامات کئے ہیں، انہوں نے کہا اگر نگران حکمران”مہنگائی مافیا“کے خلاف سخت اقدامات کر سکتے ہیں تو پھر منتخب حکمران کیوں ایسا نہیں کر سکتے، رحمت خان وردگ نے کہا عوام اجتماعی دعا کریں کہ اللہ پاکستان کو ایسے حکمران عطا فرمائے جو مہنگائی کم کرائیں اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کریں، قوم آئندہ انتخابات میں ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو مسترد کر دیں تا کہ آئندہ کوئی ایسا کرنے کی جرا¿ت نہ کر سکے۔