وزیرآباد(مہرعاطف یاسین )گورنمنٹ پرائمری سکول کو جانے والے راستہ کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے کمسن طلباءو طالبات اور خواتین اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامناہے ، گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول ویروکی جہاں سینکڑوں بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں کے راستہ کی خستہ حالی اور مٹی کی ٹریکٹر ٹرالیوں کی گزرگاہ سے کچے راستہ کے مزید خراب اور خطرناک ہونے سے ہر وقت خطرات لاحق رہتے ہیں۔
سکول کی چار دیواری کی اونچائی نہ ہونے کے برابر ہے، دن بھر گردوغبار کی وجہ سے سکول میں زیر تعلیم بچے سانس اور الرجی کی بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں، معمولی بارش سے سکول کے راستہ پر آمدورفت مزید خطرناک اور جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، اہل دیہہ نے بچوں کے محفوظ مستقبل بنانے کیلئے سکول کے راستہ کو پختہ کرنے اور سکول اوقات میں ٹریکٹر ٹرالیوں کی گزرگاہوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیرآباد:گورنمنٹ پرائمری سکول کی سڑک خستہ حال،طلباءبیمار
















