وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) منی پٹرول پمپ پر اچانک پٹرول کو آگ لگ گئی،مشینری جل کر راکھ، دکان کی چھت زمین بوس،فائرفائٹر کی 3 گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔
دھونکل روڈ محلہ برکت پورہ کے قریب ونجوالی کے رہائشی ذوالفقار نے دکا ن میں پٹرول فروخت کرنے کےلئے مشین لگا رکھی تھی جسکو اچانک آگ لگ گئی پٹرول کو لگی آگ نے مکان کو لپیٹ میں لے لیا جس سے پٹرول ڈالنے والی مشین جل گئی اور دکان کی چھت زمین بوس ہو گئی ۔
ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر کی 3 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں،آگ گیپکو کی ہائی وولٹیج تاروں تک پہنچ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے گریڈ سے حاجی پورہ فیڈر پر بجلی کی سپلائی بند کرادی، مالک دکان فیملی سمیت سوار ہوگیا۔
وزیرآباد:منی پٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی،دکان زمین بوس
















