نارووال (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضا نے کہاضلع میں ویکٹر سرویلینس کا کام ذمہ داری اوراحتیاط سے جاری رکھا جائے اس سلسلہ میں محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ افسران بھرپور اقدامات جاری رکھیں،مطلوبہ نتائج بھرپورکوششوں سے ہی ممکن ہیں، سرکاری محکمے ڈیش بورڈ پر ظاہر ہونے والی شکایات کو فوری طور پر حل کریں اور روزانہ کی بنیاد پر ویکٹر سر ویلینس اور ہاٹس سپاٹس کی نگرانی کی جائے اور سرکاری محکمے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طے شدہ ایس او پیز کی پیر وی کریں موجودہ حالات میں مچھروں کی افزائش کو روکنے کےلئے ماحول کو خشک رکھنا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مثالی بنانا ہے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نویدحیدر اورڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ڈاکٹرطارق نے ڈپٹی کمشنرنارووال کو ضلع میں انسداد ڈینگی کےلئے کئے جانے والے اقداما ت پرتفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرنارووال نےکہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات بہت اہم اور ضروری ہیں ڈینگی سے بچاﺅکےلئے تمام سرکاری اور نجی اداروں کو مل کام کرنا ہو گا تا کہ ہم ڈینگی سے نجات پا سکیں انہوں نے کہا کہ ڈینگی سرویلینس کے لئے میونسپل کمیٹیاں ،ماحولیات اور محکمہ ٹرانسپورٹ پر دیگر محکموں سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں کباڑ خانوں ،ٹائرمارکیٹوں ،قبرستانوں ،گوداموں سمیت متعلقہ جگہوں کا شیڈول کے مطابق دورے کریں اور انسداد ڈینگی کے لئے تمام اقدامات کریں۔
ویکٹر سرویلینس کا کام ذمہ داری سے جاری رکھا جائے:حسن رضا
















