راولپنڈی(بیورورپورٹ)عدالتی حکم پر عملدرآمد،سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرادی گئی،دوران بات چیت بچے جذباتی ہوگئے۔
جیل ذرائع کے مطابق واٹس ایپ ٹیلی فون کال 30 منٹ تک جاری رہی، ٹیلی فونک گفتگو خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے حکم سے کرائی گئی،بیٹوں کے جذباتی ہونے پر عمران خان مسکراکر تسلی دیتے رہے۔
عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو، بچے جذباتی
















