بھارتی پولیس کی جانب سے شائقین کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے سے روکنے کی و یڈیو وائرل

بنگلور (مشرق نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے ورلڈکپ میچ کے دوران بھارتی پولیس کی جانب سے شائقین کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے سے روکنے کی یڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔بھارت کے شہر بنگلورو کے منگلم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں تعینات بھارتی پولیس اہلکار نے مداح کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک دیا۔یوٹیوبر اور میزبان مومن ثاقب نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو شیئر کی جس میں پولیس اہلکار مداح کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک رہے ہیں۔45سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی جرسی میں ملبوس ایک مداح پولیس اہلکار کو کہہ رہا ہے کہ پاکستان سے ہوں میں پاکستان زندہ باد نہیں بولیں گے تو کیا بولیں گے؟مداح کے مطابق لوگ بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگا رہے ہیں تو ہم پاکستان زندہ باد کے نعرے کیوں نہیں لگاسکتے؟ جس پر پولیس اہلکار کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ زندہ باد نہیں۔پولیس اہلکار کے جاتے ہی مداح دوبارہ پوچھتا ہے کہ میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کا میچ دیکھ رہا ہوں تاہم میں پاکستان زندہ باد نہیں کہہ سکتا؟