ن لیگ کاپارٹی ترانہ لانچ،نواز شریف کو مٹانے والے کئی آئے اور گئے،مریم

لاہور(اپنے رپورٹر سے) ن لیگ نے پارٹی کانیا ترانہ لانچ کردیا،سابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران سکرین پر ہاتھ ٹچ کر کے ترانہ لانچ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے کہا نواز شریف کو مٹانے والے کئی آئے اور چلے گئے، ماضی بھی ن لیگ کا تھا، حال اور مستقبل بھی ن لیگ کا ہے،کارکنوں نے نواز،شہبازکا سر جھکنے نہیں دیا، ایک ماہ سے نئی مسلم لیگ کا جنم ہوا ،احساس ہوا ن لیگ جتنی بڑی جماعت کوئی نہیں۔

مریم نواز نے کہا ایک ماہ سے کارکن متحد ہو کر استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں، ن لیگ نئی جماعت بن کر ابھر رہی ہے، مریم اورنگزیب کو خصوصی طور پر شاباش دیتی ہوں، ترانہ ن لیگ کے سیاسی اتار چڑھاو کی کہانی ہے۔

سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہاآج نوازشریف کا مخالف بھی امید لگائے بیٹھا ہے، 21 اکتوبر کو ن لیگ کا ایک اورعروج دیکھنے جا رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) جیسے کارکن والی طاقت کسی اور کے پاس نہیں،شہباز شریف کو پارٹی کی طرف سے سلام پیش کرتی ہوں، شہباز شریف نے بڑے بھائی کےساتھ وفا نبھائی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا خون کو گرما دینے والا ترانہ پیش کیا گیا ، مریم نواز، مریم اورنگزیب اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،21 اکتوبر کو یوتھ ونگ نے فقید المثال استقبال کرنا ہے، کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر پورا یقین ہے تاریخ کا بڑا استقبال ہو گا، فقید المثال استقبال کر کے نواز شریف کا مان رکھنا ہے،نوازشریف آئے گا خوشحالی کاسفر دوبارہ شروع کرےگا،اس موقع پر شہباز شریف نے نعرے لگائے آئے گا بھی آئے گا اور سب کچھ واپس لےکر آئے گا۔