لاہور( اپنے نمائندے سے) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا ہے پاکستان فلسطینی بچوں کی حفاظت کیلئے عالمی دنیا میں اپنی آواز بلند کرے ۔
اپنے بیان میں شجاعت نے کہا پاکستان اگر وحشیانہ جنگ میں شریک نہیں ہوسکتا تو کم از کم فلسطینی معصوم بچوں کی حفاظت کےلئے عالمی دنیا میں آواز بلند کرنی چاہئے، ،زخمی فلسطینیوں کو جنگی علاقوں سے نکالنے اور علاج کے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
پاکستان فلسطینی بچوں کی حفاظت کیلئے آواز بلند کرے، شجاعت
















