جو ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں وہی میچ میں کریں،بابر اعظم کا کھلاڑیوں کو پیغام

بنگلور (مشرق نیوز) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا سے مقابلے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کےساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ جو ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں وہی میچ میں کریں۔ گزشتہ روز بابر اعظم نے کہا کہ جو آپ لوگ ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں صرف وہی میچ میں کریں،کوئی زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔کپتان نے کھلاڑیوں کو دیے پیغام میں کہا کہ آپ لو گ یقین رکھیں، مجھے آپ پر سو فیصد یقین ہے۔