کیویزکی مسلسل چوتھی فتح،افغانستان کو149رنز سے شکست

چنائی (ایم این پی ) نیوزی لینڈ نے افغانستان کو149رنز سے شکست دےکر مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹ لی۔

چنائی کے ایم اے چدمبرم سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے،ٹام لیتھم 68 اور گلین فلپس 71 رنز بنا کرنمایاں رہے۔

افغانستان کی جانب سے عظمت عمرزئی اور نوین الحق نے 2،2 جبکہ مجیب الرحمان ،راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 139 رنز پرچلتی بنی،نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور لوکی فرگوسن نے 3،3، ٹرینٹ بولٹ نے 2 جبکہ میٹ ہنری ، راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔