اروشی روٹیلا کا سونے سے بنا گمشدہ آئی فون ڈھونڈنے والے کیلئے انعام کا اعلان

ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ سٹار اروشی روٹیلا نے اپنے گمشدہ 24 قیراط سونے کا آئی فون ڈھونڈنے کے عوض انعام کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 15 اکتوبر کو پاکستان بھارت کرکٹ میچ کے دوران اروشی کا فون سٹیڈیم میں کھو گیا تھا۔ایک کروڑ فی منٹ، اروشی روٹیلا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بالی ووڈ کی اداکارہ ہیں؟اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شہریوں سے مدد کی اپیل کی اور ساتھ میں انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔اروشی نے پولیس میں درج کروائی گئی شکایت کی کاپی بھی شیئر کی ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے فون کی لوکیشن شیئر کی جو احمدآباد کے ایک مال کی آرہی ہے۔