سرگودہا(سحر محمودافضل ) پنجاب خزانہ اینڈ اکاونٹس سروس ایسوسی ایشن کے صدر محبوب اکرم نے کہا نگران حکومت سرکاری ملازمین کے بارے اپنے حالیہ فیصلوں پر نظرثانی کریں کیوں کہ ملازمین پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،انہوں نے واضح کیا اگر ملازمین کے جائز مطالبات پورے نہ ہوئے تو ملازمین کا احتجاج جاری رہے گا۔
پنجاب خزانہ اینڈ اکاونٹس سروس ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر محبوب اکرم کی زیر صدارت ہوا جس میں صوبائی ملازمین کی لیو انکیشمنٹ میں کمی اور سرکاری سکولوں کی نجکاری کےخلاف ملازمین کے جاری احتجاج میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر صدر محبوب اکرم نے کہا پنجاب کے تمام ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور لیو انکیشمنٹ ملازمین کا بنیادی حق ہے جس پر کٹ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا نگران حکومت سرکاری ملازمین کے حوالے سے حالیہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں کیوں کہ ملازمین پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، انہوں نے واضح کیا اگر ملازمین کے جائز مطالبات پورے نہ ہوئے تو کسی بھی راست اقدام پر مجبور ہونگے۔
احتجاج جاری، ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائےگا:محبوب اکرم
















