راولپنڈی (بیورورپورٹ)سابق نیول چیف امجد نیازی کو ملائیشیا کے اعلیٰ ترین ملٹری ایوارڈ سے نوازدیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سابق امیرالبحرایڈمرل امجد نیازی کو گراں قدر خدمات کے اعزاز میں ملائیشیا کے اعلیٰ ترین ملٹری ایوارڈ”پانگلیما گگاہ انگکتن ٹینٹرا“ سے نوازا گیا۔
ایوارڈ تفویض کرنے کی تقریب کوالالمپور میں ہوئی،تقریب میں دونوں ممالک کے سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔
سابق نیول چیف امجد نیازی کیلئے ملائیشیا کا اعلیٰ ترین ملٹری ایوارڈ



















