عمان دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں اورامن کوششوں کامعترف

راولپنڈی (بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کےلئے جاری کوششوں کو سراہا،جی ایچ کیو آمد پر عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔