اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگراں حکومت میں شامل وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے مشیر کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر دی گئی درخواست الیکشن کمیشن نے قابل سماعت قرار دےدی۔
درخواست گزار ایڈووکیٹ عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد،مشیر احد چیمہ اور توقیرشاہ سابق وزرائے اعظم کے سیکرٹری رہ چکے،آرٹیکل 218کے مطابق نگران سیٹ اپ کاغیر جانبدار ہونا ضروری ہے۔
وفاقی وزرا ،مشیر وزیراعظم کو ہٹانے کی درخواست قابل سماعت
















